اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور میں ڈرامیٹک سوسائٹی نے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور محکمہ امور نوجوانان خیبرپختونخواکے تعاون سے تھیٹر ڈرامہ کا انعقاد کیا ۔

تھیٹر کی کہانی سوات کے ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی تھی جو 2009سے قبل کی شورش سے متاثر ہوجاتا ہے۔

خاندان کے 5افراد جس ذہنی تنائو اور نفسیاتی مسائل سے دوچار ہوتے ہیں انہیں سٹیج پر پیش کیا گیا ۔

سٹیج ڈرامے میں سوات کے متاثرین کا کردار سلمان خالد، لائبہ شاہ، حارث، محمد سعد اور حنا ملک نے ادا کیا۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہ جہان خان تھے جبکہ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نعیم گل نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہ جہان نے تھیٹر کو انتہائی ضروری قرار دیا اور کہا کہ زندہ قومیں اپنے فن اور آرٹ کو زندہ رکھتی ہیں سوات میں شہریوں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا یہ ڈرامہ دراصل اسی کا عکاس ہے۔

مستقبل میں بھی اسی طرح پختونوں پر گزرنے والے مسائل سب کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ امور نوجوانان نعیم گل نے بتایا کہ محکمہ کی یہی کوشش ہے کہ مقامی سطح کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیاجائے اس ڈرامے کے ذریعے اقراء یونیورسٹی کے طلباو طالبات کو اپنی صلاحتیں سامنے لانے کا موقع فراہم کیا گیا جو خوش آئند ہے ۔

ڈرامیٹک سوسائٹی کی ڈائریکٹر انعم حامد کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی طلباء و طالبات کو نہ صرف اداکاری کیلئے پلیٹ فراہم فراہم کیاجائے گا بلکہ ایسی کہانیاں سامنے لائی جائینگی جس سے دنیا واقف نہیں ہے۔

دوتانی ڈیجیٹل
رضا دوتانی ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ پے جو میڈیا اور صحافت سے وابستہ افراد اور اداروں کو جدید ڈیجیٹل سروسز مہیا کرتا ہے اور جدید طرز کی ویب سائٹس بناتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں